بس کی ٹکر،موٹرسائیکل سوارجاں بحق

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) 19ایس پی روڈ پر نجی آئل ملز کے قریب یو ٹرن پر موڑ کاٹتے ہوئے بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار 19 ایس پی کا رہائشی 40 سالہ مقبول موقع پر جاں بحق ہو گیا،ڈرائیور اور کنڈیکٹر بس چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے بس قبضہ میں لے لی، پولیس مصروف کارروائی ہے،ریسکیو ٹیم نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔