بیوی سے تعلقات خراب ہونے پر باپ نے اپنے بیٹے کو اغواء کرلیا ،5افراد کے خلاف مقدمہ درج
ساہیوال ( خصوصی رپورٹ )بیوی سے تعلقات خراب ہونے پر باپ نے اپنے بیٹے کو اغواء کرلیا ?5افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق مڈھالی روڈ ساہیوال کی رہائشی عکاشہ فاطمہ کے اپنے خاوند شاہزیب سے تعلقات خرا ب ہوگئے اور خاوند شاہ زیب اپنے والدین اور 2بہنوئی کے ہمراہ نارض بیوی سے کمسن بچے شاہ میر کو لے گیا ، اب وہ اپنے گھروں سے غائب ہوگئے ہیں اورعکاشہ فاطمہ کو اپنے بچے سے ملوایا نہیں جارہا،خاتون نے بچے کو مارنے کاشبہ ظاہر کیاہے،پولیس تھانہ فرید ٹاو?ن نے خاتون کی رپورٹ پر 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔