لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے سگے باپ کے ہاتھوں اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرا لیا پولیس کے مطابق ملزم عمران گھریلو ناچاقی کی وجہ سے بیٹے کوزبردستی اغوا کر کے لے گیا،ایس پی سٹی بلال احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او بادامی باغ عدنان گجر نے بچے کی تلاش شروع کی،جدید لوکیٹر اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے بچے کو سوات سے بازیاب کروایا گیالخت جگر کے بحفاظت ملنے پر ماں نے سینئر افسران اور بادامی باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔