لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے سستا، انڈوں کی قیمت میں اضافہ

لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے سستا، انڈوں کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک:لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت مزید 8 روپے سستا ہو کر 482 روپے فی کلو ہو گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 490 روپے فی کلو تھی۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کے بعد تھوک قیمت 319 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 333 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 345 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 319 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 333 روپے فی کلو ہے، جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 530 روپے فی کلو تھا۔