ویب ڈیسک:لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
حالیہ سرکاری نرخنامے کے مطابق، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 12 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی فی کلو قیمت 475 روپے ہو گئی ہے۔زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 8 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 328 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب، انڈوں کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، اور انڈوں کی فی درجن قیمت 345 روپے پر برقرار ہے۔