ویب ڈیسک:لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جب کہ انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی کلو گوشت کی قیمت 504 روپے ہوگئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 334 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 348 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔اس کے برعکس، انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے اور فی درجن انڈے 325 روپے کے ہوگئے ہیں۔
ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 330 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 343 روپے فی کلو، گوشت 495 روپے فی کلو جبکہ انڈے 316 روپے فی درجن ہیں۔ فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی 345 روپے فی کلو جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے فی کلو ہے، انڈے 325 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔کراچی میں زندہ مرغی کی قیمت 382 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 593 روپے فی کلو ہے، جب کہ انڈوں کی قیمت 325 روپے فی درجن ہے۔