پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 95 ہزار 473 کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 95 ہزار 473 کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ نے مثبت آغاز کیا۔

 کاروبار کے آغاز میں ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، جس کے دوران 100 انڈیکس میں 430 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 95 ہزار 425 پر جا پہنچا۔اس دوران مزید تیزی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر 95 ہزار 473 پر پہنچ گیا۔ اس تیزی سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مارکیٹ کے مثبت رجحان کو مزید تقویت ملی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور انڈیکس بار بار نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امکانات اور اقتصادی استحکام کے حوالے سے مثبت اشارہ دیتا ہے۔ سرمایہ کاروں نے اس تیزی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ہے۔