ویب ڈیسک:وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو لاہور میں فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی کی سیاست کو فساد کی سیاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے پاس عوامی مفاد کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کی کال پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور عوام کی حمایت صرف پنجاب حکومت کو حاصل ہے۔عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست کا صحیح علم نہیں ہے اور وہ پرامن احتجاج کے معنی سے بھی واقف نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب حکومت فیکٹریوں کے دھوئیں کی مانیٹرنگ کر رہی ہے اور مہلک دھوئیں کے اخراج پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ دسمبر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی، اور حکومت کا مقصد لوگوں کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف لے جانا ہے تاکہ ماحولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔