صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مختلف شعبوں میں جدید اصلاحات متعارف کروا رہی ہے تاکہ تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبے جدید تقاضوں کے مطابق کام کریں۔
انہوں نے زور دیا کہ زراعت ہمیشہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی رہی ہے اور موجودہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ ان کے مطابق پنجاب میں اب تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے دیگر صوبوں کے مقابلے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کے اصول ایک رول ماڈل بن چکے ہیں، اور مخالفین کو تنقید کے بجائے ترقی اور خوشحالی کے میدان میں مقابلہ کرنے کا چیلنج دیا ہے۔ان اصلاحات کا مقصد نہ صرف معیار زندگی بہتر بنانا ہے بلکہ صوبے کی معیشت اور سماجی ڈھانچے کو مضبوط کرنا بھی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستقل اقدامات کر رہی ہے۔