ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا یوم پیدائش آج منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا90واں یوم پیدائش آج یکم اپریل کو منایا جا رہا ہے ۔ وہ یکم اپریل 1936 کو بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہوئے اور 1952 میں ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد جامعہ کراچی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم جرمنی، نیدرلینڈز اور بیلجیئم سے حاصل کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ڈاکٹر عبدالقدیر دو بیٹیاں ہیں۔ انہیں دنیا بھر میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا بانی اور‘‘فادر آف پاکستان نیوکلیئر پروگرام’’کہا جاتا ہے