جہانیاں(آن لائن) پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر انتظام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جبکہ ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات کے اعتراف میںانہیںخراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔