بیروت/غزہ (آئی این پی)اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف کو شہید کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بیروت میں راس البنع پر فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے اعلی میڈیا ریلیشنز افسر محمد عفیف جام شہادت نوش کرگئے۔