تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے اہم رہنما سلمان جمعہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دمشق میں حزب اللہ کیاہم رہنما سلمان جمعہ کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے، سلمان جمعہ شامی فوج میں حزب اللہ کے نمائندہ خصوصی تھے۔عرب میڈیا پر اسرائیلی حملے میں سلمان جمعہ کی شہادت کے بعد ایک تباہ شدہ کار کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔