مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اتوار تک بارشوں کی پیشگوئی

 ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ   پیر تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مملکت کے بیشترعلاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مقامی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات سے پیر تک الباحہ ریجن کے بعض علاقے بھی بارش کی لپیٹ میں رہیں گے، سعودی عرب میں نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حاالجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا