مشرقی تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں واقعہ پیش آیا‘80 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا
دارالسلام (آئی این پی)تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں چار منزلہ عمارت کے گرنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں ایک عمارت نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر گئی۔عمارت میں آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران 80 سے زائد افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ 13 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔چار منزلہ عمارت کے گرنے سے 26 افراد زخمی بھی ہوئے۔