اسرائیلی دھمکی کے بعد خامنہ ای کی طرف سے بشارالاسد کیلئے اہم پیغام

تہران(آئی این پی)لبنان اور شام کے دورے کے دو دن بعد ایرانی سپریم لیڈر کے ایلچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی تہران واپس پہنچ گئے۔عرب میڈیا کے مطابق ذرائع نے واضح کیا کہ یہ دورہ شام کے صدر بشار الاسد کو اسرائیلی دھمکیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے کیونکہ لاریجانی کو سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خصوصی ایلچی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا