توہین آمیز ویب سائٹ اور ایپلیکیشن کو بند اورڈیجیٹل دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکا جائے
فیصل آباد (یو این پی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے کہا ہے انارکی پھیلانے والے ملک کے دشمن ہیں،سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کو روکنا ہوگا، شریعت میں حلال اور حرام کا طریقہ سب کے لیے یکساں ہے۔فیصل آ باد میں علماء ومشائخ کنونشن اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، فیک نیوز اور غلط معلومات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے، توہین امیز ویب سائٹ اور ایپلیکیشن کو بند اورڈیجیٹل دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔