جو شخص بھی پیغامِ پاکستان کی خلاف ورزی کرے گا، ہم اس کے پشت پر کھڑے نہیں ہوں گے
لاہور(آئی این پی )چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،جو شخص بھی پیغامِ پاکستان کی خلاف ورزی کرے گا، ہم اس کے پشت پر کھڑے نہیں ہوں گے۔علما و مشائخ کانفرنس کے اعلامیے میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور خودکش حملوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وطن کا دفاع کرنے والوں اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں اور ہم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی پیغامِ پاکستان کی خلاف ورزی کرے گا، ہم اس کے پشت پر کھڑے نہیں ہوں گے۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ اس پر قابو پایا جائے