یہ تاثر دیا جا رہا ہے ہم این ار او مانگ رہے ہیں: لطیف کھوسہ

بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر ہم تحریری مطالبات کیسے دے سکتے ہیں،میڈیا سے گفتگو
   اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم این ار او مانگ رہے ہیں، جہاں تک بات ہے ہائوس اریسٹ یا پھر بنی گالہ میں شفٹ ہونے کی تو وہ بانی پی ٹی آئی کو قبول نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ این آر او مانگنا ہوتا تو ہم اتنی کرب اور مشقت سے نہ گزرتے، بانی پی ٹی آئی نہ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے دیں گے اور نہ ڈیل کریں گے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر ہم تحریری مطالبات کیسے دے سکتے ہیں، حکومت سے جو بات چیت ہوتی ہے وہ بانی پی ٹی آئی کو رپورٹ کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈ بڑی واضح ہے پھر ہم سے تحریر میں کیا مانگا جا رہا ہے؟ ،۔