لاہور(کرائم رپورٹر)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے اوقاف آرگنائزیشن میں تعینات افسروں / ملازمین کی حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے تقریب قرعہ اندازی کی صدارت کی۔ قرعہ اندازی کے مطابق سکیل نمبر1 تا10 کی کیٹیگری میں محمد الطاف پلمبر اوقاف صدر دفتر اور محمد اصغر نگران شیخوپورہ سرکل، سکیل نمبر11تا16 کییٹگر ی میں قاری محمد فقیر چشتی سینئر خطیب امام جامع مسجد بلال سرکل نمبر3 لاہور، کیٹیگری سکیل 17اور اوپر کے افسروں میں محمد عباس آفس سپرنٹنڈنٹ لاہور زون (ویسٹ) منتخب ہوئے۔