طلباء انعامی مہم میں شامل ہو سکتے ہیں، لیپ ٹاپس، آئی فونز اور عمرہ ٹکٹس بھی دیے جائیں گے
لاہور(زیڈ این این) بینک آف پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی بغیر سود بائیک اسکیم میں شامل طلباء کے لیے خصوصی قرعہ اندازی اور انعامی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مہم 27 نومبر 2025 سے شروع ہو چکی ہے اور ان طلباء کو ہدف بنا رہی ہے جن کے قرضے منظور ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک ڈیجیٹل طور پر شرائط و ضوابط قبول نہیں کیے یا اپنی ایکویٹی رقم جمع نہیں کرائی۔پروگرام کے مطابق بینک نے ضامنوں کے موبائل نمبروں پر ایک نیا ایس ایم ایس لنک بھیجا ہے، جس پر کلک کرکے طلباء ڈیجیٹل پورٹل پر شرائط و ضوابط قبول کر کے اپنی ایکویٹی رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ اس عمل کے بعد نہ صرف ان کی بائیک یقینی ہوگی بلکہ وہ انعامی قرعہ اندازی میں بھی شامل ہو جائیں گے۔بینک کے مطابق جو طلباء اب اپنا پروسیس مکمل کرتے ہیں، وہ بغیر سود بائیک لون کی تصدیق حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ BOP کی خصوصی لاٹری پرائز مہم میں انعام جیتنے کے اہل بھی ہوں گے۔ اس انعامی اسکیم میں پہلے دس دنوں (6 دسمبر 2025 تک) کے دوران لیپ ٹاپس، آئی فونز اور عمرہ ٹکٹس شامل ہیں۔7 دسمبر سے 16 دسمبر 2025 تک طلباء آئی فونز اور عمرہ ٹکٹس جیتنے کا موقع حاصل کر سکیں گے