وزیراعظم افتتاح کرینگے‘ سکیورٹی کے سخت انتظامات،تعلیمی اداروں میں چاردن چھٹیاں ہوں گی
کراچی(آئی این پی ) دفاعی صنعت کے فروغ کے لیے وزارت دفاع اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے تحت کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیا کا 12واں ایڈیشن 19 تا22 نومبر کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریارں مکمل اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،کراچی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی ادارے آج سے چار روز کیلئے بندرکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔دفاعی ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز 2024 کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔