کراچی(آئی این پی )کراچی میں آئیڈیاز 2024 کا انعقاد ایکسپو سینٹر میں کل19 نومبر تا22 نومبر 2024 ہوگا ۔کراچی انتظامیہ کی جانب سے 12ویں عالمی دفاعی نمائش اور سیمینار کے پیش نظر سکولوں میں 6 روز کی چھٹی کا اعلان متوقع ہے۔دفاعی ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز 2024 کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یہ ایک بڑا ایونٹ ہے جہاں عالمی دفاعی صنعت کے رہنماں، حکام اور ماہرین جمع ہوں گے۔منتظمین کے مطابق ایکسپو نمائش میں جدید اور روایتی دفاعی آلات، ہتھیاروں کے نظام اور گاڑیوں کی وسیع رینج کی نمائش کی جائے گی۔