دفاعی نمائش: پاکستان اور چین میں دفاعی ساز و سامان کے معاہدے

 جے ایف 17 کے بعد ایک اور جدید طیارہ پی ایف ایکس تیاری کے مراحل میں ہے: ائیر کموڈور اظہر 
ایئرچیف مارشل  کادفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ،مختلف شعبے دیکھے، غیرملکی وفود سے ملاقاتیں کیں
کراچی(آئی این پی )دفاعی نمائش کے دوران پاکستان اور چین کے مابین دفاعی ساز و سامان کے معاہدے طے پاگئے ۔ آئیڈیاز 2024 دفاعی نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ہے۔ اس دوران کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں، اسی سلسلے میں پاکستان اور چین کے مابین دفاعی سازو سامان سے متعلق  بھی معاہدے ہوئے‘۔ائیرکموڈور اظہر کے مطابق جے ایف 17 بلاک تھری کے بعد ایک اور جدید طیارہ پی ایف ایکس  تیاری کے مراحل میں ہے،  پی ایف ایکس پاکستان کا اپنا فائٹر پروگرام ہے۔ائیرکموڈور نے بتایا  پی ایف ایکس 4.5  پلس جنریشن طیارہ ہے جس پرلگے سسٹم پر کنٹرول بھی ہمارا اپنا ہے،  پی ایف ایکس کو مکمل طور پر اپنے ذرائع سے بنا رہے ہیں اور آپ  جلد پی ایف ایکس کو  اڑتا ہوا دیکھیں گے۔چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دفاعی نمائش آئیڈیاز2024ء کا دورہ کیا ۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آئیڈیاز 202 کے بارہویں ایڈیشن کا کراچی ایکسپو سینٹر میں تفصیلی دورہ کیا۔ایئر چیف اسٹاف کا دورہ قومی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تکنیکی تعاون اور جدت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔