پشاور(آئی این پی)پشاور میں گزشتہ دنوں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر اعلی حکام شریک تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی علی امین گنڈاپورکا رویہ دوستانہ رہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی نے اجلاس میں کہا قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن والے علاقوں میں بھی عوام پر تشدد نہیں کرتے، اس پر علی امین نے کہا ایسے اہلکاروں کو ڈی چوک میں بھی تعینات کیا جاتا، وزیراعلی کے جواب پر محسن نقوی مسکرائے۔