بھارتی ریاست گجرات میں شوہر کے قتل کا سنسنی خیز انکشاف، بیوی اور عاشق گرفتار

بھارتی ریاست گجرات میں شوہر کے قتل کا سنسنی خیز انکشاف، بیوی اور عاشق گرفتار

بھارتی ریاست گجرات میں ایک ہولناک قتل کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کرائم برانچ نے کئی ماہ کی تفتیش کے بعد اس قتل کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شانتی گیری گوسوامی کی لاش ایک نہر سے ملی تھی، جسے ابتدا میں حادثاتی موت سمجھا گیا، تاہم بعد ازاں تحقیقات میں واضح ہوا کہ یہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قتل تھا۔تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول کی بیوی جاگرتی گوسوامی پہلے اپنے شوہر سکھ دیو گیری گوسوامی کے ساتھ رہتی تھی اور ان کے دو بچے بھی تھے، بعد ازاں وہ اپنے دیور شانتی گیری کے ساتھ رہنے لگی۔بعد میں جاگرتی کے تعلقات کانتی لال عرف بھارت بھائی سباریا نامی شخص سے قائم ہو گئے، جس کے بعد دونوں نے مبینہ طور پر قتل کی سازش تیار کی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر 25 ہزار روپے دے کر ایک شخص کو قتل کی ذمہ داری سونپی گئی، تاہم وہ شخص خوفزدہ ہو کر منصوبہ مکمل کیے بغیر ہی فرار ہو گیا۔بعد میں جاگرتی اور کانتی لال نے مبینہ طور پر مقتول کو گھر میں گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو گاڑی میں ڈال کر نہر میں پھینک دیا تاکہ واقعہ حادثہ ظاہر ہو۔پولیس نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاگرتی گوسوامی اور کانتی لال سباریا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان سے بھی تفتیش جاری ہے۔