وادی کمراٹ میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ بند، سیاح پھنس گئے

وادی کمراٹ میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ بند، سیاح پھنس گئے

وادی کمراٹ میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ دریائے کوہستان میں پانی کی سطح بھی بلند ہو گئی، جس کے بعد علاقے میں آمدورفت شدید متاثر ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وادی کمراٹ جانے والی مرکزی سڑک پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں کمراٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔ سڑک بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ متعدد سیاح بھی مختلف مقامات پر پھنس گئے۔مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور سڑک سے ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں تاکہ آمدورفت بحال کی جا سکے۔حکام کے مطابق بارشوں کے باعث علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، جبکہ سیاحوں اور شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔