یشما گل کا انکشاف: کومل میر کیلئے رشتوں کی لائن لگ گئی

یشما گل کا انکشاف: کومل میر کیلئے رشتوں کی لائن لگ گئی

کراچی: اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں ان کی قریبی دوست اور معروف اداکارہ کومل میر کیلئے متعدد رشتے آرہے ہیں۔

کومل میر حالیہ دنوں اپنی جسمانی تبدیلی اور وزن میں اضافے کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔ جہاں مداح ان کی اس تبدیلی کو پسند کر رہے ہیں، وہیں ان پر بوٹاکس کروانے کے الزامات بھی لگ رہے ہیں، جبکہ کئی مداحوں نے تو ان سے شادی کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا ہے۔

 یشما گل کا انٹرویو میں انکشاف
یشما گل نے ایک پوڈکاسٹ میں بغیر نام لیے کہا:"میری ایک دوست کی آج کل بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، لوگ اُسے اپنی بہو بنانا چاہتے ہیں اور اسے کئی رشتے موصول ہو رہے ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود چاہتی ہیں کہ ان کی یہ دوست جلد شادی کرلے۔

 کومل میر کا شادی سے متعلق بیان
کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں کومل میر نے کہا تھا کہ وہ شادی کے لیے مالی طور پر مستحکم مرد کو ترجیح دیں گی، چاہے وہ وفادار نہ ہو۔ان کا کہنا تھا:"موجودہ دور میں وفاداری کی توقع کرنا غیر حقیقی ہے کیونکہ آج کل کوئی کسی سے وفادار نہیں ہوتا، اس لیے میں دولت کو ترجیح دیتی ہوں۔"