ناروے میں بھارتی وزیراعظم سے سوالات سے گریز پر صحافیوں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
اوسلو میں ایک مشترکہ بیان کے بعد بھارتی وزیراعظم مبینہ طور پر میڈیا کے سوالات لیے بغیر روانہ ہوگئے، جس پر غیر ملکی صحافیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔بریفنگ کے دوران ایک ناروے کے صحافی نے بھارتی حکام سے سوال کیا کہ “آپ پر اعتماد کیوں کیا جائے؟” اور یہ بھی پوچھا کہ “آزاد صحافت کے سوالات سے کیوں گریز کیا جاتا ہے؟”بھارتی وزارتِ خارجہ کے سیکریٹری نے جواب میں جمہوریت، آئین اور کورونا امداد کا حوالہ دیا، تاہم سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا گیا۔ اس صورتحال پر بریفنگ کا ماحول کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگیا اور ایک صحافی احتجاجاً باہر بھی چلا گیا۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر ردعمل سامنے آیا، جہاں صارفین نے بھارتی حکام کے جوابات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سوال کے جواب میں مختلف موضوعات کا ذکر کیا گیا لیکن اصل سوال کا واضح جواب نہیں دیا گیا۔