واشنگٹن: معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو جنسی جرائم کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کی حمایت کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رسل برانڈ کی سزا سے متعلق ایک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مقدمے میں استعمال کیے گئے قانونی معیار کو عجیب قرار دیا۔ایلون مسک کے اس ردعمل کے بعد رسل برانڈ کے مقدمے اور عدالتی فیصلے پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ اس سے قبل امریکی ٹی وی میزبان میگن کیلی بھی جیوری کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی تھیں۔
رسل برانڈ کو ساڑھے 10 سال قید کی سزا
واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے رسل برانڈ کو ایک خاتون سے زیادتی اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی۔
تاہم عدالت نے دو دیگر زیادتی کے الزامات سمیت مجموعی طور پر تین الزامات میں انہیں بری کردیا۔
مقدمے کے دوران الزامات کی تردید کرتے رہے
رسل برانڈ مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کرتے رہے تھے، تاہم عدالت نے شواہد اور قانونی کارروائی کے بعد بعض الزامات میں انہیں مجرم قرار دیا۔