کمسن بچے سے غیر مناسب حرکت، آئس کریم فروش گرفتار

کمسن بچے سے غیر مناسب حرکت، آئس کریم فروش گرفتار

داتا دربار پولیس نے کمسن بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کے الزام میں آئس کریم فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خرم کے خلاف تھانہ داتا دربار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ پانچ سالہ بچے کے والد بلال امتیاز کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کو تنہا بازاروں یا رش والے مقامات پر نہ چھوڑیں اور انہیں اجنبی افراد اور غیر محفوظ ماحول سے متعلق آگاہ رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے خلاف کسی بھی جرم کی صورت میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔