راولپنڈی: کمسن بچی سے مبینہ نازیبا حرکت کے واقعے کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا، جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ وارث خان کی حدود میں پیش آیا، جہاں کم عمر بچیوں سے مبینہ نازیبا حرکات کے معاملے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ ملزم کو گلی میں ایک کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کے بعد موقع سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر تکنیکی شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔