لاہور: تعلیمی اداروں کے قریب آئس فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور: تعلیمی اداروں کے قریب آئس فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا، جو شہر کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے قریب آئس فروخت کرتی تھی۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں ہونے والی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمہ زینب عرف کرن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی 1 کلو 60 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ گرفتار خاتون شہر کے مختلف علاقوں اور خاص طور پر تعلیمی اداروں کے ارد گرد منشیات فروخت کرتی تھی۔ زینب بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او سندر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کی بربادی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔