گھر کے باہر جھاڑو لگاتی خاتون کے ساتھ نا مناسب حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

گھر کے باہر جھاڑو لگاتی خاتون کے ساتھ نا مناسب حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک گھر کے باہر خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے گھر کے باہر جھاڑو لگاتی ہوئی خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکات کیں اور فرار ہو گیا۔ واقعے کا سی سی ٹی وی فوٹیج میں منظر بھی سامنے آیا، جس میں ملزم کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔