ایران نے قشم جزیرے پر چھوٹے ڈرونز کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد اپنا فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اصفہان میں بھی سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر فضائی دفاعی نظام کو حرکت میں لایا گیا ہے اور متعلقہ یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ممکنہ خطرات اور حملوں کی دھمکیوں کے بعد قشم کے شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ملکی سلامتی کے حق میں نعرے لگائے۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ دفاعی اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔