ایران میں جنگ بندی کے بعد شہری سڑکوں پر نکل آئے، پاکستانی پرچم کے ساتھ جشن کا سماں

ایران میں جنگ بندی کے بعد شہری سڑکوں پر نکل آئے، پاکستانی پرچم کے ساتھ جشن کا سماں

ایران میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر خوشی کی لہر، شہریوں نے سڑکوں پر جشن منایا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا

ایران کے مختلف شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل کر جشن مناتے ہوئے پاکستانی پرچم اٹھائے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز اور تصاویر میں تہران اور دیگر شہروں میں جشن کا سماں دیکھا جا سکتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جس سے خطے میں بڑھتی کشیدگی کم ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بروقت اقدامات نے ممکنہ بڑے تصادم کو ٹال کر لاکھوں افراد کو ممکنہ تباہی سے بچانے میں مدد دی۔دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سختی اور دھمکیوں کی وجہ سے خطے کی صورتحال پہلے کشیدہ تھی، تاہم جنگ بندی کے بعد حالات میں بہتری کے آثار سامنے آ رہے ہیں۔