لاہور(خصوصی رپورٹ)یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالتی پیشیوں پر پولیس کا پروٹوکول دینے کیخلاف آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی جسکے مطابق یوٹیوبر پر ملک بھر میں 5مقدمات درج ہیں،جب بھی رجب بٹ اور شریک ملزم عدالت پیش ہوتے ہیں تو صرف امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی انتظامات کئے جاتے ہیں،کراچی میں رجب بٹ کی پیشی پر سکیورٹی اداروں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لاہور پولیس نہ کسی ملزم کو پروٹوکول دے رہی ہے اور نہ دے گی، رجب بٹ کو پروٹوکول نہیں دیا جا رہا۔