ایم پی اے کو پروٹوکول دینے پر ڈی سی جھنگ کو ہٹا دیا گیا

تھل جیپ ریلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد وزیر اعلی ٰ کا ایکشن
بابر صاحب دین کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن رپورٹ کرنے کے احکامات 
جھنگ(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کو عہدہ سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا۔تھل جیپ ریلی کے دوران ایک ایم پیاے کو ایکسٹرا پروٹوکول دینا ڈپٹی کمشنر کے تبادلہ کی وجہ بنا ایم پی اے کی تھل جیپ ریلی میں شاہانہ پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد وزیر اعلی ٰنے ایکشن لیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق بابر صاحب دین کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، تاہم پروٹوکول دینے والے پیرا فورس کے افسر اور اہلکار تاحال عہدوں پر موجود ہیں اور انکے خلاف کاروائی نہ ہو نا سوالیہ نشان ہے ۔