عدالت کے اطراف پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے مضبوط حصار قائم کیا ہوا تھا
سخت سکیورٹی، یوٹیوبرز کو حامی وکلاء اور فینز کی بڑی تعداد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا گیا
لاہور (یواین پی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تشدد کے بعد یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو لاہور کی عدالت میں خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاک سٹار ندیم نانی والا کو کراچی سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت سکیورٹی اور خصوصی پروٹوکول فراہم کیا گیا، اس موقع پر عدالت کے اطراف پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے مضبوط حصار قائم کیا ہوا تھا، اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ان کے فینز اور قانونی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھے