فیروز پور روڈ پرکاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

آگ روئی کی گانٹھوں میں نامعلوم وجہ پر لگی،ریسکیو اہلکاروں نے قابو پالیا
قصور(خصوصی رپورٹ) فیروز پور روڈ پر پکی حویلی سٹاپ کے قریب واقع کاٹن فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین فائر وہیکلز موقع پر روانہ کر دیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کے کھلے حصے میں پڑی روئی کی گانٹھوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت فائر فائٹنگ آپریشن کیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔انسیڈنٹ کمانڈر فرید احمد کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر مکمل قابو پالیا ہے جبکہ موقع پر کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشات کو ختم کیا جاسکے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث فیکٹری کے بڑے حصے کو آتشزدگی سے محفوظ رکھا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔