لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ بند روڈ، نزد پی ایس او پمپ، ٹرانسفارمر فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پالیا گیا اور صورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا۔ آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔