قصور(خصوصی رپورٹ) نیاز نگر چوک قصور میں چمڑے کی فیکٹری میں چربی کے ڈھیر میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیوٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ معلوم ہوا کہ فیکٹری کے اندر چربی کے ڈھیر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی ، جس کی ممکنہ وجہ شاٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل فیکٹری مالکان اور عملہ ریت اور مٹی کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے بھی فوری طور پر ریت اور مٹی کے ذریعے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا، جس کے نتیجے میں آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی۔