لاہور (کرائم رپورٹر )ٹریفک پولیس کے بھاری جرمانے شہر میں ون وے کی خلاف ورزیوں کو نہ روکے سکے۔ ون وے کی زیادہ خلاف ورزی والے علاقوں میں ٹائر کلرز اور اے این پی آر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کینال روڈ کے3اہم مقامات پر بڑھتی ون وے کی خلاف ورزیوں پر قابوپانے کیلئییوٹرنز،ٹائر کلرز اور اے پی آر کیمرے لگیں گے۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے چیف انجینئر ٹیپا کو ٹائر کلرز اور اے این پی آر کیمروں کی تنصیب کا مراسلہ بھجوادیا۔ چوبچہ پھاٹک، رائل پام اور بیجنگ انڈر پاس ، دھرم پورہ سائیڈ،گرفن کٹ اور ایگزٹ یوٹرن پر ون وے خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔گرفن کٹ تا مغلپورہ بیک ٹو بیک یوٹرنز میں ترمیم و تعمیر کی تجویز بھی دی گئی