ون وے کی خلاف ورزی ، ہاٹ سپاٹس پر جدید کیمرے نصب کرنیکی منظوری

 لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی کے 91 ہاٹ سپاٹ مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے
 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے صوبے کے مختلف شہروں میں ون وے کی خلاف ورزی کے ہاٹ سپاٹس پر جدید کیمرے نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔حکام کے مطابق لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی کے 91 ہاٹ سپاٹ مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جبکہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت 6 شہروں میں مجموعی طور پر 222 ہاٹ سپاٹ پوائنٹس کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔