14 انچارج انویسٹی گیشن افسروں کے تقررو تبادلے

شفق ،مصباح ، زمان خان،غلام ضمیر، منصب خان اور دیگر انسپکٹرز شامل
سب انسپکٹرز یاسر بشیر ،شمس تبریز کے بھی بطور انچارج انویسٹی گیشن تبادلے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے 14 انچارج انویسٹی گیشن افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔لیڈی انسپکٹر شفق منصور کو انچارج ایس ایس او آئی یوکینٹ ڈویڑن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ وویمن ریس کورس تعینات کردیا گیا،لیڈی انسپکٹر مصباح حفیظ کوانچارج وویمن ریس کورس سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی ،انسپکٹر زمان خان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹا ئون شپ،انسپکٹر غلام ضمیر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹا ئون شپ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نارتھ کینٹ ،انسپکٹر منصب خان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نارتھ کینٹ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ ،انسپکٹر ممتاز حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گجر پورہ تعینات کیا گیا ہے ،انسپکٹر قیصر عزیز کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گجر پورہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کردیا گیا، انسپکٹر محمد قاسم کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹا ئون تعینات کردیا گیا،انسپکٹر محمد صدیق کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹا ئون سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کر دیا گیا، انسپکٹر سمیع اللہ ضیغم کو دفتر ایس پی کینٹ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کوٹ لکھپت تعینات کردیاگیا ،سب انسپکٹر محمد رضوان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کوٹ لکھپت سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کردیا گیا، انسپکٹر یاسر بشیر کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا ،انسپکٹر مرتضیٰ بلال کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ ،سب انسپکٹر شمس تبریز کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ تعینات کر دیا گیا۔