5 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن میں تبادلے

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا افسروں کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کا حکم 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پانچ تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے کر دیے اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر شرافت علی کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے تھانہ چوہنگ، انسپکٹر قیصر عزیز کو تھانہ چوہنگ سے تھانہ گجر پورہ، انسپکٹر محمد عالم کو تھانہ گجر پورہ سے تھانہ باغبانپورہ، سب انسپکٹر غلام مرتضٰی کو تھانہ باغبانپورہ سے تھانہ نشتر کالونی اور سب انسپکٹر نثار احمد کو تھانہ نشتر کالونی سے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن تعینات کیا گیا۔ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے انچارج سید سجاد حیدر کو کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔