لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے 8 تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے کردیئے نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر حسنین سلیم کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیئر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا تعینات کر دیا، سب انسپکٹر ظفر اقبال کوانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیئر تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر محمد شرجیل اعوان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرسب انسپکٹر علی رضا کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفٰی ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ تعینات،سب انسپکٹر عاطف سلطان کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفٰی ٹاؤن تعینات کر دیا گیاسب انسپکٹر نثار احمد کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نشتر کالونی تعینات کر دیا گیاسب انسپکٹر ذیشان خان کوانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ تعینات کر دیا گیاسب انسپکٹر طلحہ ناصر کو جنرل ڈیوٹی تھانہ ہیئر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جنوبی چھاؤنی تعینات کر دیا گیاسب انسپکٹر فیاض احمد کو جنرل ڈیوٹی تھانہ قلعہ گجر سنگھ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ موچی گیٹ تعینات کر دیا گیاسب انسپکٹر محمد رمضان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ موچی گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کر دیا گیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت دی