آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز، پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز، پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی جلد آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق، بنگلادیش کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ٹیم میں شامل چند کھلاڑیوں میں تبدیلی کی توقع ہے۔مشترکہ مشاورت کے بعد، ممکنہ طور پر تین سے چار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ سینئر بلے باز بابر اعظم، سفیان مقیم، اور حنین شاہ کو بھی اس سیریز میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کیمپ لاہور میں کل کا آخری روز ہوگا، اور تمام قومی کرکٹرز 22 مئی کو راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔ دوسری جانب، آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو پنڈی میں ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں شیڈول ہیں۔سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 22 مئی سے شروع ہونے والی ہے۔