پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
قومی سلیکٹرز نے مشاورت مکمل کر لی ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اسپن بولرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپنر نعمان علی پہلے ہی اسکواڈ میں شامل ہیں، اور ساجد خان اور ابرار احمد کی واپسی کا امکان ہے۔اسکواڈ میں فاسٹ بولرز کی تعداد کم ہوگی، کیونکہ نسیم شاہ کو آرام دیا جا رہا ہے، اور شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امام الحق کے کم بیک کا امکان ہے، اور ایک سے دو نوجوان بیٹرز کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللّٰہ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی تاریخ 17 جنوری ہے جو ملتان میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا۔