انمول عرف پنکی کیس: مبینہ ریلیف اور سہولت کاری، تفتیش کا دائرہ وسیع

انمول عرف پنکی کیس: مبینہ ریلیف اور سہولت کاری، تفتیش کا دائرہ وسیع

انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمات میں مبینہ ریلیف اور سرکاری سطح پر ممکنہ سہولت کاری کے الزامات پر تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس لاہور کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے ایس پی سی آر او کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو گزشتہ 10 سال کے دوران مختلف تھانوں میں درج ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق لاہور میں اب تک انمول عرف پنکی کے خلاف چار مقدمات سامنے آ چکے ہیں، تاہم ان مقدمات میں نہ تو مکمل کریمنل ریکارڈ بنایا گیا اور نہ ہی باقاعدہ چالان پیش کیا گیا۔ان تھانوں میں کوٹ لکھپت لاہور، اقبال ٹاؤن لاہور، لیاقت آباد اور وحدت کالونی شامل ہیں۔

تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ کن افسران کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتاری میں تاخیر کی گئی اور آیا کسی سطح پر مالی یا دیگر مفادات حاصل کیے گئے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے کہا ہے کہ فرائض میں غفلت یا مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر فوجداری مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔